بنوں میں مکانات کے کرائے بڑھ گئے،متاثرین بکاخیل کیمپ جانے پر مجبور

بنوں میں مکانات کے کرائے بڑھ گئے،متاثرین بکاخیل کیمپ جانے پر مجبور
بنوں میں مکانات کے کرائے بڑھ گئے،متاثرین بکاخیل کیمپ جانے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک ) بنوں میں رہائش پذیرمتاثرین شمالی وزیرستان کے سیکڑوں خاندان مکانوں کے بھاری کرائے کی وجہ سے ”بکاخیل آئی ڈی پیز کیمپ“ منتقل ہورہے ہیں۔ذرائع کے مطابق بنوں میرانشاہ روڈ پر آئے روز کرفیو کی وجہ سے یہ خاندان بال بچوں سمیت صبح ہی سے بنوں میرانشاہ روڈ پر موجود ہوتے ہیں اور کرفیو میں نرمی کا انتظار کرتے ہیں۔کرفیو کی وجہ سے بکاخیل کیمپ کے آئی ڈی پیز نہ تو شہر آسکتے ہیں اور نہ ہی شہر کے آئی ڈی پیز بکاخیل کیمپ جاسکتے ہیں جس کی وجہ سے انکی پریشانیاں مزید بڑھ گئیں ہیں۔

مزید :

دفاع وطن -