ڈاکوﺅں نے پکنک پر جانے والے شہریوں کو لوٹ لیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد میں مسلح افرادسپرہائی پرپکنک پر جانے والے افراد کی بس اور دوگاڑیاں روک کر مسافروں سے لاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فونز اور دیگر اشیاءچھین کر فرار ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سپرہائی سے جنجال گوٹھ جانے والی سڑک پر مسلح افراد نے پکنک پر جانے والے افراد کی بس اور دوگاڑیاں لوٹ لیں۔صوبائی دارلحکومت کے علاقے کھارادر سے فارم ہاﺅس جانے والے ان افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسافر بس میں 35 سے زائد افراد سوار تھے،جن میں بچے بھی شامل تھے،6 سے زائد مسلح افراد نے دوگاڑیوں میں سوار خواتین سے بھی لوٹ مار کی ہے۔