امریکہ میں پبلک ٹوائلٹ کے استعمال کی لڑائی دلچسپ ہو گئی

امریکہ میں پبلک ٹوائلٹ کے استعمال کی لڑائی دلچسپ ہو گئی
 امریکہ میں پبلک ٹوائلٹ کے استعمال کی لڑائی دلچسپ ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ہیوسٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں لڑی جانےوالی ایک قانونی لڑائی کہ کون مردوں اور عورتوں کے ٹوائلٹ استعمال کر سکتا ہے ، بنیادی امریکی آزادی کے حقوق کے متعلق ایک سوشل میڈیا کی جنگ بن گئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کہانی مئی میں اس وقت شروع ہوئی جب اقلیتی گروہوں کے حقوق کو مزید بہتر بنانے کے لیے شہر میں ایک حکم نامہ جاری کیا گیا۔ اس حکمنامے میں خواجہ سراﺅں کو یہ حق دیا گیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق مردوں یا خواتین کے پبلک ٹوائلٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ ہیوسٹن کی میئر اینیس پارکر نے اس حکم کی بہت تشہیر کی لیکن ان کے قدامت پسند مخالفین نے اسے باتھ روم بل کا نام دیا۔ عیسائی پادریوں کے ایک گروہ نے 50,000 دستخط اکٹھے کر کے اس قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔