مونیکا کی ٹوئٹر پر آمد، ہیلری پریشان

مونیکا کی ٹوئٹر پر آمد، ہیلری پریشان
مونیکا کی ٹوئٹر پر آمد، ہیلری پریشان

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر بل کلنٹن سے تعلقات کا سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد کئی سالوں کی خاموشی کے بعد مونیکا لیونسکی نے سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دینا شروع کردیاہے جس سے ہیلری کلنٹن پریشان ہوگئیں ہیں ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ ہفتے میں صرف چار ٹوئیٹس پر 75 ہزار لوگوں نے انہیں فالوکر لیا اور اگر وہ مزید منہ کھولیں گی تو فالوورکی بھیڑلگنے کاامکان ہے جبکہ اور ہیلری کلنٹن کے چاہنے والوں کو یہی خوف ستا رہا ہے کہ جب ایک دو مہینوں میں وہ صدارت کی امیدواری کے لیے سامنے آنے والی ہیں تو کہیں مونیکا اور بل کلنٹن کا 16 سالہ پرانا قصہ پھر سے سرخیوں میں نظر نہ آنے لگے اور ہیلری ایک ستائی ہوئی بیوی کی طرح نہ دکھائی دینے لگیں۔

دوسری طرف مڈٹرم الیکشن میں تبدیلی کی فضاءری پبلکن کے حق میں ہے اورمتوقع صدارتی امیدوار ’جم گلملور‘ کا کہناتھاکہ ایوان میں برتری قائم رکھیں گے اور سینٹ میں چند سیٹوں میں اضافہ ہوتاہے جبکہ اوباما نے بین الاقوامی تعلقات میں کمزوری دکھائی اوراقتصادی ترقی بھی نہیں ہوئی ۔ وہ ’روزنامہ پاکستان‘ سے خصوصی گفتگوکررہے تھے ۔ اُنہوں نے اعتراف کیاکہ مقابلہ سخت ہے مگر حکومتی کارکردگی سے مایوس ووٹر ری پبلکن پارٹی کا ساتھ دیں گے ، امریکہ کی دونوں پارٹیاں جنوبی ایشیاءمیں امن چاہتی ہیں اور مسئلہ کشمیر بات چیت کے ذریعے حل ہوناچاہیے ۔

کانگریس کے وسط مدتی انتخابات ہونے والے ہیں اور ڈیموکریٹ سینیٹرز اپنی انتخابی مہم میں ہیلری اور بل کلنٹن کے لیے لائن لگائے رہتے ہیں اور ڈیموکریٹک پارٹی کو سٹار کیمپینرز کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -