قادری کا دھرنا ختم ہونا خوش آئند، تحریک انصاف اور حکومت میں ڈیڈ لاک کا خاتمہ ضروری ہے: سراج الحق

قادری کا دھرنا ختم ہونا خوش آئند، تحریک انصاف اور حکومت میں ڈیڈ لاک کا خاتمہ ...
قادری کا دھرنا ختم ہونا خوش آئند، تحریک انصاف اور حکومت میں ڈیڈ لاک کا خاتمہ ضروری ہے: سراج الحق

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ابھی بھی سیاسی بحران جا ری ہے جبکہ طاہر القادری کے دھرنے کا ختم ہونا اچھی خبر ہے اور اب بحران کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری ڈیڈ لاک کا خاتمہ بھی ضروری ہے کیونکہ لڑائی مسائل کا حل نہیں اور سو بار بھی مذاکارت کی ناکامی پر دوبارہ مذاکرات کئے جائیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا تحریک انصاف کے استعفوں پر انتہائی مثبت کردار رہا ہے اور ان کا چاہیئے کہ استعفے منظور کر کے ایک نیا مسئلہ کھڑا نہ کریں ، اس معاملے پر جلدی بازی کی گئی تو بڑی خرابی ہو جائے گی جبکہ کل تحریک انصاف کا وفد منصورہ آ رہا ہے ان سے دھرنے سے متعلق گفتگو بھی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوای میں بہترین کارکردگی پر وفاق نے اضافی بونس دیا تھا، یہی بات ہماری نیک نیتی کا ثبوت ہے۔ سراج الحق نے اسلامی یونیورسٹی میں اسرائیلی تہذیب اور جھنڈے کی تقریب منعقد کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -