خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار شہید
خیبر ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل باڑہ میں انتہاءپسندوں کی طرف سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیاہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں پر جوابی کاروائی کی گئی تو حملہ آور فرار ہو گئے۔