اب آپ کو پاس ورڈ یاد رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی ،متبادل نظام متعارف کرا دیا گیا

اب آپ کو پاس ورڈ یاد رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی ،متبادل نظام متعارف کرا دیا ...
اب آپ کو پاس ورڈ یاد رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی ،متبادل نظام متعارف کرا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) انٹر نیٹ پر ای میل ، ٹویٹر اور فیس بک سروس استعمال کرنے کیلئے ہمیں ’یوزر نیم ‘اور پاس ورڈ استعمال کرنا پڑتا ہے ۔مسئلہ یہ ہے کہ اکثر لوگ پاس ورڈ بھلا بیٹھتے ہیں یا بعض اوقات پاس ورڈ چوری ہونے سے کوئی با آ سانی اُن کے اکاو¿نٹ میں گھس سکتا ہے۔سوشل میڈیا کمپنی ٹویٹر نے اس مسئلے کا حل پیش کر دیا ہے۔ کمپنی نے Digits نامی سروس کاآغاز کر دیا ہے جس کے تحت صارفین صرف اپنے موبائل فون نمبر کے ذریعے کسی بھی ایپ یا ویب سائٹ پر لاگ اِن کر سکیں گے۔ٹویٹر کا کہنا ہے کہ اب صارفین کو یوزر نیم اور پاس ورڈ یاد نہیں رکھنے پڑیں گے اور یہ طریقہ زیادہ محفوظ بھی ہو گا۔
پہلی دفعع لاگ اِن کرنے کیلئے فون پر پاس ورڈ بھیجا جائے گا جسے استعمال کرنے کے بعد آئندہ لاگن صرف فون نمبر سے ہو گا۔
اِس سروس کو 216 ممالک میںiOSاور اینڈ رائیڈ آپریٹنگ سسٹم کیلئے متعارف کروا دیا گیا ہے۔