پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ
 پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئی نادرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کل پورے پنجاب میں سی این جی سٹیشنز بند رکھے جائیں گے جبکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کوبھی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ قادر پور گیس فیلڈ میں گیس کی کمی ہونے پر کیا گیا ہے جہاں اچانک 8کروڑ مکعب فٹ گیس کی کمی ہو گئی ہے جس کے بعد ہفتہ وار شیڈول کے مطابق کھلنے والے سی این جی سٹیشنز کل بند رہیں گے۔ واضح رہے پنجاب میں سوموار اور جمعرات کے روز ہفتہ وار سی این جی فراہم کی جاتی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -