سندھ کے لوگوں میں بھائی چارہ ہے،عوام کو اشتعال دلا کر دوریاں نہ پیدا کی جائیں : شرجیل میمن

سندھ کے لوگوں میں بھائی چارہ ہے،عوام کو اشتعال دلا کر دوریاں نہ پیدا کی جائیں ...
سندھ کے لوگوں میں بھائی چارہ ہے،عوام کو اشتعال دلا کر دوریاں نہ پیدا کی جائیں : شرجیل میمن

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اطلاعات سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں سب لوگ آپس میں بھائی چارے سے رہتے ہیں،عوام میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ایم کیو ایم کی جانب سے یوم سیاہ کے موقع پر تقاریر کے رد عمل میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اشتعال انگیز بیانات پر صبر کا مظاہرہ کر رہی ہے ورنہ ان کا جواب ہم دلائل کے ساتھ دے سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ ماحول خراب ہو اور ہم سندھ کے باشندوں کو آپس میں لڑنے نہیں دیں گے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -