جہاز کی ٹکٹیں ہفتے کے کس روز سب سے سستی ہوتی ہیں ؟تحقیق نے بتا دیا

جہاز کی ٹکٹیں ہفتے کے کس روز سب سے سستی ہوتی ہیں ؟تحقیق نے بتا دیا
جہاز کی ٹکٹیں ہفتے کے کس روز سب سے سستی ہوتی ہیں ؟تحقیق نے بتا دیا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) اے آر سی یعنی ایئرلائنز رپورٹنگ کارپوریشن کی ایک تحقیق کے مطابق کسی بھی فلائیٹ کو دیکھنے اور پرکھنے کا بہترین وقت اتوار ہوتا ہے۔ اس سے قبل یہ خیال کیا جاتا تھا کہ بہترین فلائیٹ کا دن منگل ہے لیکن اے آر سی نے اس رپورٹ سے اختلاف کرتے ہوئے ایک نئے سروے کا اہتمام کیا جس کے نتائج کی روشنی میں یہ اتوار کا دن نکلا۔ اس ادارے نے جنوری 2013سے جولائی 2014ءتک کے درمیانی عرصے میں امریکہ کی تمام ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازوں کا تجزیہ کیا اور یہ نتیجہ نکالا کہ سب سے سستی پرواز اتوار کے دن میں دستیاب ہوتی ہے۔ اس دن اوسط کرایہ 432 ڈالر جبکہ انٹرنیشنل فلائیٹ کا اوسط کرایہ 458 ڈالر نکلا۔ اکثر ایگزیکٹو لوگ پیر کو سفر کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -