مرغے لڑانے پر شہزادی کو سخت سزا

مرغے لڑانے پر شہزادی کو سخت سزا
مرغے لڑانے پر شہزادی کو سخت سزا

  

نیویارک(نیوزڈیسک)رومانیہ کی ایک شہزادی اور اس کے شوہر کو ’مرغوں کی لڑائی‘ کروانے پر اپنی جائیداد سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق رومانیہ کی شہزادی ارینا والکر اور اس کے شوہر جان والکر پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے مویشی خانے میں ’مرغوں کی لڑائی‘اور غیر قانونی طریقے سے جوا کروایا۔امریکی عدالت نے ان پر جولائی میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں قید اور دولاکھ امریکی ڈالر جرمانہ کیا۔ جرمانے کی رقم ان کی جائیداد بشمول مویشی خانے کو فروخت کرکے ادا کی جائے گی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دونوں میاں بیوی غیر قانونی طریقے سے نا صرف جوا کرواتے تھے بلکہ اس مقصد کے لئے جانوروں اور پرندوں کے حقوق پامال کرتے ہوئے مال سمیٹتے تھے۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس کھیل کو دیکھنا چاہتے تھے ان سے 20ڈالر جبکہ جو اپنا مرغا لے کر شامل ہونا ہتا تھا ، اسے مقابے میں شمولیت کے لئے 1000ڈالر دینا ہوتا تھا۔سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم کیس ہے اور اس کی بدولت جانوروں کے حقوق کی حفاظت کرنے کا موقع ملے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -