امریکہ اور برطانیہ کا افغانستان میں آپریشن ختم کرنے کا اعلان ،افغان وزیر داخلہ کا خیر مقدم

امریکہ اور برطانیہ کا افغانستان میں آپریشن ختم کرنے کا اعلان ،افغان وزیر ...
 امریکہ اور برطانیہ کا افغانستان میں آپریشن ختم کرنے کا اعلان ،افغان وزیر داخلہ کا خیر مقدم

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ اور برطانیہ نے افغانستان میں تیرہ سال سے جاری فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے بعدافغان صوبے ہلمند میں واقع امریکی فوج کے زیر کنٹرول ’لیتھر نیک بیس‘ اور برطانوی افواج کے زیر استعمال کیمپ پر نصب امریکی و برطانوی جھنڈے اتاردیئے گئے ہیں جہاں 40 ہزار سے زائد فوجی اہلکار رہائش پذیر تھے۔ اس اعلان کے بعد اب افغانستان کی نو منتخب حکومت کے صدر اشرف غنی اور افغانستان کی انتظامیہ کو اب اکیلے ہی طالبان شدت پسندوں کا مقابلہ کرنا ہو گا کیونکہ اب انتہائی قلیل تعداد میں ہی امریکی فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے جو صرف افغان فوجیوں کی تربیت کے شعبے سے منسلک رہیں گے۔ دوسری جانب اس اعلان کے بعد افغانستان کے وزیر داخلہ عمر داؤد زئی نے اس فیصلے کا خیر مقدم بھی کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -