راجن پور میں زہریلی لسی پینے سے17افراد کی حالت غیر، متاثرہ افراد میں سے 7افراد جان کی بازی ہار گئے
راجن پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)راجن پوراور خانپور ڈوماکے سرحدی علاقے میں گزشتہ روز زہریلی لسی پینے سے متاثر ہونے والے 17افراد میں سے 7افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مڈغاسکر میں طاعون کی وباء پھیل گئی ،124 افراد ہلاک
تفصیلات کے مطابق زہریلی لسی سے 17 لوگوں کی حالت غیر ہونے کاواقعہ تھانہ کندائی کی حدود میں پیش آیا جہاں متاثرہ لوگوں کوتشویشناک میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ،جن میں7 افراد جان کی بازی ہار چکے ،جبکہ کئی افراد کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔متاثرہ افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے متعلقہ ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔
میٰڈیا مٰیں خبروں کے بعدمحکمہ صحت کی ٹیمیں اور ڈ ی سی اشفاق احمد موقع پر پہنچ گئے ۔