کراچی:نجی بینک ملازمین کا قرض کی عدم ادائیگی پر شہری پر تشدد
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں واقع نجی بینک کے ملازمین نے قرض کی عدم ادائیگی پر شہری پر تشددکانشانہ بنایا ہے اور زبردستی بنک لے گئے جس پر کارروائی کر تے ہوئے پولیس نے بینک ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے شہری کو بازیاب کر والیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق تھانہ گلشن اقبال میں بینک ملازمین کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کر تے ہو ئے پولیس نے 3 بینک ملازمین گرفتار کر لیا ہے،دکاندار نے پولیس کو بتایا ہے کہ 50ہزار قرض لیا تھا،8 قسطیں دے چکا ہوں،کسی وجہ سے قسط جمع کر وانے میں تھوڑی دیر ہو گئی جس کی وجہ سے ملازمین نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغوا کیا تھا ۔