سدرہ نور کا سٹیج ڈرامہ ’’پگلی دیوانی ‘‘ آج سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہو گا

سدرہ نور کا سٹیج ڈرامہ ’’پگلی دیوانی ‘‘ آج سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہو گا
 سدرہ نور کا سٹیج ڈرامہ ’’پگلی دیوانی ‘‘ آج سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہو گا

  

لاہور (فلم رپورٹر) فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمرسدرہ نور کا سٹیج ڈرامہ ’’پگلی دیوانی ‘‘ آج سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہو گا جس کے لئے انہوں نے خصوصی ملبوسات تیار کروانے کے ساتھ رقص آئٹم کی بھی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں آفرین ہیر جٹ ،پنکی پری ،اقراء چوہدری ،سرفراز وکی ، حامد رنگیلا ، مختار چن ، گڈو کمال ،اسد مکھڑا ،رضی خان اور ساجد پیارا شامل ہیں۔ ڈرامے کی تحریر و ہدایات ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔اس حوالے سے ڈاکٹر اجمل کا کہنا ہے کہ یہ معاشرے کے مسائل کے ساتھ ہلکی پھلکی کامیڈی پر مبنی ڈرامہ ہے ، میں بطور رائٹر اپنے ڈرامے کے ذریعے فلاح کا پیغام لوگوں تک پہنچا رہا ہوں اور ابھی تک اپنے اس مقصد میں بھرپور کامیاب رہا ہوں ۔

مزید : کلچر