اپنے کردار کیلئے خلیل الرحمن کے نقطہ نظرسے میں متفق نہیں تھی،عروہ حسین

اپنے کردار کیلئے خلیل الرحمن کے نقطہ نظرسے میں متفق نہیں تھی،عروہ حسین
اپنے کردار کیلئے خلیل الرحمن کے نقطہ نظرسے میں متفق نہیں تھی،عروہ حسین

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ عروہ حسین رائٹر وڈائریکٹر خلیل الرحمن قمر کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ وہ مجھے ہمیشہ بیٹا کہہ کرپکارتے تھے اور میں انہیں اپنے والد کی جگہ سمجھتی تھی۔میرے دل میں ان کی بہت عزت تھی۔مجھ سے پہلے یہ کردار سوہائے علی ابڑو کررہی تھی لیکن پھر مجھے کاسٹ کیا گیا،جب ہم کردار ڈسکس کرنے کے لئے بیٹھے تو مجھے محسوس ہوا کہ ان کی گفتگو میں کوئی مطابقت نہیں تھی،بلاشبہ وہ بہت اچھے رائٹرہیں او ر انہوں نے ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘نہایت شانداراندازمیں لکھی تھی لیکن جس طرح وہ مجھے سمجھارہے تھے ڈائریکٹر کے طور پر اپنے کردار کے لئے ان کے نقطہ نظرسے میں متفق نہیں تھی،مجھے یہ بھی معلوم تھا کہ وہ مجھے سے ناراض ہیں ۔

لیکن میں اسے زیادہ سنجیدہ نہیں لیا۔یاد رہے کہ خلیل الرحمن قمر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ عروہ حسین کے ساتھ کام ان کی زندگی کا سے خوفناک تجربہ تھا اور عروہ کو صرف فرحان سعید کی وجہ سے میں فلم میں کاسٹ کیا تھا جس کے جواب میں عروہ حسین نے اب گول مول اور مختصر جواب دیا ہے جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کئی سوالوں کا جواب دینے سے انکار کیا۔

مزید : کلچر