ماضی میں فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم سے پسماندہ علاقے محرومیوں کا شکار رہے : وزیر اعلٰی پنجاب

ماضی میں فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم سے پسماندہ علاقے محرومیوں کا شکار رہے : ...

  

خان پور (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی پر زیادہ فوکس کیا جائے گا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہر شخص کو انصاف کی یکساں فراہمی یقینی بنائے گی قبضہ گروپوں اور مافیاز کے خلاف بلا تفریق کارروائی کر رہے ہیں صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کے ہمراہ ضلع رحیم یار خان کے ایک وفد جن میں چیئر مین یونین کونسل چک 94این پی جام محمد عیسیٰ ، چیئر مین سونک جام بگو ، چیئر مین(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

جھورن جام محمد خالد ، قاضی جلیس الدین ، سابق ناظم یونین کونسل ججہ جام شکیل احمد شامل تھے ، سے خصوصی ملاقات اور گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں عوامی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم ہوئی پسماندہ علاقوں کو بنیادی سہولیات سے دور رکھا گیا مگر موجودہ حکومت نے بڑے چھوٹے شہروں کا فرق ختم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے عوام کو پینے کا صاف پانی ، صحت کی سہولیات اور تعلیمی میدان کے علاوہ زراعت کے شعبہ میں بھر پور توجہ دی جا رہی ہے جس سے آنے والے وقت میں پاکستان معاشی طور پر انتہائی مستحکم ہو گا پاکستان کے عوام کا معیار زندگی جو پچھلے کئی سالوں سے ایک مخصوص سوچ کے سیاست دانوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا تھا اب یہ قدغن ختم ہو گی معاشرہ میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اداروں میں ایسے افسران کی تعیناتی کی جا رہی ہے جن کی شہرت ، ایمانداری کے حوالے سے بہترین ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو عزت نہ دینے اور ان کے جائز کام نہ کرنے والے کسی بھی افسر سے رعائیت نہیں برتی جائے گی پنجاب کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو جو مینڈیٹ دیا ہے اسے اپوزیشن کے پروپیگنڈے ختم نہیں کر سکتے اس موقع پر وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو دورہ ضلع رحیم یار خان کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے نومبر میں دورہ رحیم یا رخان کا وعدہ کیا جبکہ خان پور ہسپتال میں شعبہ امراض قلب ، ڈیلائسز سینٹر میں مشینری اور عملہ کی فراہمی کے علاوہ خان پور اور ضلع رحیم یار خان میں رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کا وعدہ کیا ۔

عثمان بزدار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -