ریلوے پولیس کانسٹیبل نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کے 4 لاکھ لوٹا دئیے

ریلوے پولیس کانسٹیبل نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کے 4 لاکھ ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر )ریلوے پولیس کانسٹیبل نے ایمانداری کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے عامر نا می شخص کے ٹرین میں گم شدہ(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

4لاکھ روپے واپس کر دئیے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مسمی عامر سکنہ چکلالہ روالپنڈی 8ڈاو?نتیز گام ایکسپرس میں روالپنڈی سے لاہور آرہا تھا۔جب ٹرین گو جرانوالہ ریلوے اسٹیشن پہنچی اور مسافر رفع حاجت کے لیے باتھ روم جانے لگا تو اس کی جیب سے 4 لاکھ روپے ٹرین میں گر گئے جو ٹرین گشت ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل محمد اسلم کو ملے جس کی فوری اطلاع افسران بالا کو دی گئی۔تھوڑی دیر بعد عامر نامی شخص اپنی رقم ڈھونڈتے ہوئے گشت ملازمین کے پاس آیا اور اپنی گمشدہ رقم کے بارے میں بتایا،تو ٹرین گشت کانسٹیبل ریلوے پولیس محمد اسلم نے کہا کہ آپ کی گم شدہ رقم مجھے مل گئی ہے۔جو کہ افسران کی موجودگی میں بعد از تصدیق آپ کو واپس کر دی جائے گئی۔ اس سلسلے میں ایس پی ریلوے پولیس لاہور ڈویژن ملک محمد عتیق نے کہا کہ ریلوے مسافران کی جان و مال کا تحفظ کرنا ریلوے پولیس کی اہم ذمہ داری ہیں، اس دیانتداری پر ڈی آئی جی آپریشنز شارق جمال خان نے کانسٹیبل محمد اسلم کو 5ہزار روپے نقد انعام اور تعر یفی سرٹیفکیٹ دیا ہے۔عامر مسافر نے اپنی گم شدہ رقم 4لاکھ روپے پوری ملنے پر پاکستان ریلوے پولیس کی دیانتداری پر شکریہ اداکیا۔

ایمانداری

مزید : ملتان صفحہ آخر