سینئراداکار عدنان صدیقی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کے اہم کردارمیں کاسٹ

سینئراداکار عدنان صدیقی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کے اہم کردارمیں کاسٹ

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکار عدنان صدیقی کو ڈائریکٹرعاصم رضا کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں ایک اہم کردار کے لئے کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کی شوٹنگ کے لئے بہاولپور پہنچ گئے ہیں جہاں دوروز سے کام جاری ہے۔اس شوٹنگ کے دوران اداکارہ میرا پر ایک گانا پکچرائز کیا جارہا ہے جس میں پوری کاسٹ حصہ لے رہی ہے۔یاد رہے کہ فلم کی شوٹنگ تسلسل سے جاری ہے جس میں اداکارہ میرابھی مختصر لیکن اہم کردار میں نظرآئیں گی۔فل کی کوریوگرافی نگاہ حسین کررہے ہیں۔

مزید : کلچر