پیف سکولز کے2لاکھ اساتذہ 2ماہ سے تنخواہوں سے محروم،گھروں میں فاقے

پیف سکولز کے2لاکھ اساتذہ 2ماہ سے تنخواہوں سے محروم،گھروں میں فاقے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پیف سکولز کو2ماہ گزرنے کے باوجود ادائیگیاں نہ ہو سکیں ۔مسائل گھمبیر ہو گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

فاؤنڈیشن سے منسلک صوبے کے مختلف اضلاع کے 12ہزار سکولز کو 2ماہ گزرنے کے باوجود واجبات کی ادائیگیاں نہیں ہو سکی ہیں جس کے باعث پیف سکولز کے 2لاکھ اساتذہ کو 2ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔ پیف سکولز مالکان کے مطابق عمارتوں کا کرایہ اور بجلی ‘سیوریج اور واٹر سپلائی اور پی ٹی سی ایل کے بلوں کی ادائیگی کے لئے ان کے پاس رقم نہیں ہے ۔ پیف سکولز سے 30لاکھ بچوں کا مستقبل وابستہ ہے جن کو مفت تعلیم دی جا رہی ہے ۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن فوری طور پر پیف سکولز کو ادائیگیاں کرے ۔
پیف سکولز