جہانیاں: دوست کی جگہ انٹرمیڈیٹ امتحان دینے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

جہانیاں: دوست کی جگہ انٹرمیڈیٹ امتحان دینے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

  

جہانیاں )نمائندہ پا کستان( جہانیاں میں بارویں کے بورڈ کے امتحان میں دوست کی جگہ دوسردوست پیپر دیتے ہو ئے رنگے ہاتھوں (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

گرفتار ہو گیا پولیس نے طالب علم فہد سعید ولد سعید حسین کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز کالج جہانیاں میں بارویں جماعت کے بورڈ کا میتھ کا پیپر تھا پیپر کے دوران اصل امیدوار سرفرازولد اللہ دین جسکا رول نمبر تھا 280095 تھا پیپر کے کچھ دیر کے بعد ڈیوٹی پر موجود سپرینڈنٹ محمد قاسم صاحب نے رولنمبر سلپ کو غور سے دیکھنے کے بعد پڑتال شروع کی تو تواصل طالبعلم سرفراز کی جگہ فہد سعیدا متحان دے رہا تھا جسے پوچھ گوچھ شروع کی تو فہد سعید ولد سعید حسین نے بھاگنا چاہا مگر سپرینڈنٹ محمد قاسم صاحب نے جہانیاں پولیس کو اطلاع کردی جس نے فہد سعید سکنہ ماڈل ٹاؤن چک نمبر 114 دس آر کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا اور سپرینڈنٹ محمد قاسم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔جہانیاں پولیس نے صحافیوں کو بتایا کہ دوست کی جگہ پر پرچہ دینے وال فہد سعید سی ایس ایس کا طالب علم ہے ۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -