فلم ابلاغ کا سب سے موثر ذریعہ ہے ،معروف ڈائریکٹر پرویز کلیم

فلم ابلاغ کا سب سے موثر ذریعہ ہے ،معروف ڈائریکٹر پرویز کلیم
فلم ابلاغ کا سب سے موثر ذریعہ ہے ،معروف ڈائریکٹر پرویز کلیم

  

لاہور(فلم رپورٹر)فنون لطیفہ میں خدمات سرانجام دینے والوں کے متعلق بیاننے کو ایک ہیرو کے طور پر رواج دیناہوگا،فلم ابلاغ کا سب سے موثر ذریعہ ہے ،سابق ایگزیکٹوڈائریکٹر کیپٹن(ر)عطاء محمدخان کا گوشۂ گیان کے قیام کا اقدام ادب وثقافت کے فروغ کے حوالے سے انمٹ نقوش کا باعث بن رہا ہے،ان خیالات کا اظہار معروف فلم ڈائریکٹر پرویز کلیم نے گوشۂ گیان کے نشست میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ کتاب ازحد ضروری ہے مگر فلم بنا نا عملی کاوش سے مشروط عمل ہے،گوشۂ گیان تصوف کے اظہار کی ایک اہم کڑی ہے ،فلم ڈائریکٹر حسن عسکری نے اس موقع پر کہا کہ اچھی اور کامیاب فلم کے لئے معتبرکہانی لازم وملزم ہے،انھوں نے فلم کے میدان میں بے ادبی کے داخلہ کی وجوہات بھی بیان کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد نے اپنے تاثرات میں کہا کہ گوشۂ گیان کی نشست علم بانٹنے کا ذریعہ ثابت ہورہی ہے ،الحمراء آرٹس کونسل اپنے کردار میں پاکستانی ثقافتی اداروں میں سرفہرست ہے، نیازحسین لکھویرا نے تقریب کی نظامت کرتے ہوئے وقعتا فوفعتاََ اپنے خیالات کا اظہار بھی کرتے رہے،انھوں نے کہا کہ سرُسچ ہے اور محبت کا پرچار ہے اس میں بے ترتیبی بگاڑ کا باعث ہے۔

مزید : کلچر