اداکارہمایوں سعید نے نئی فلم ’’لوفر‘‘ پر کام شروع کردیا

اداکارہمایوں سعید نے نئی فلم ’’لوفر‘‘ پر کام شروع کردیا

لاہور(فلم رپورٹر)ہمایوں سعید نے نئی فلم پر کام شروع کردیا ہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ان دنوں کاسٹ فائنل کی جارہی ہے۔اس فلم کا نام’’لوفر‘‘فائنل کیا گیااور یہ ٹائٹل خودہمایوں سعید کریں گے۔فلم کی کہانی خلیل الرحمن قمر نے تحریر کی ہے جو اس سے پہلے ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘جیسی سپرہٹ فلم لکھ چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ لاہور کے اندرون شہرسے تعلق رکھنے والی ایک فیملی کی کہانی ہے اور یہ سنگل ٹریک لوسٹوری ہے جس کی زیادہ تر شوٹنگ بھی لاہورمیں ہی کی جائے گی۔

مزید : کلچر