شیرزمان قریشی پر حملہ ‘ 3 ملزمان 50,50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا

شیرزمان قریشی پر حملہ ‘ 3 ملزمان 50,50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصوصی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے سابق صدر ہائیکورٹ بار ملتان پرشیرزمان قریشی احاطہ عدالت میں حملہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث 3ملزموں کو 50,50 ہزار روپے(بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزموں عمران حسین، ناصر حسین اور محمد عمران نے درخواست ضمانت بعداز گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کیخلاف تھانہ چہلیک میں سابق صدر ہائیکورٹ بار ملتان شیر زمان قریشی پر احاطہ عدالت میں حملہ کرنے اور جیب سے 80 ہزار روپے اور ضروری کاغذات نکالنے کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گی تھا جبکہ وہ بے گناہ ہیں لہٰذا انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔