سعود ی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ‘ سینیٹر ساجد می

سعود ی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ‘ سینیٹر ساجد می

  

ر

ملتان(سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

ساجد میر نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پہلی بار پاکستان کی مدد نہیں کی اس نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ پاکستان سعودی عرب کے احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکتا۔ سعودی امداد پاکستا ن کے لیے ہے حکمرانو ں کے لیے نہیں ہے لہذا وزیر اعظم عمران خاں کریڈٹ لینے کی کوشش مت کریں ۔ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ،ا یٹمی دھماکوں کے بعد کے حالات ہوں ،زلزلہ ہویا سیلاب سعودی عرب نے اپنے خزانوں کے منہ ہمارے لیے کھول دیے۔ مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کے موقف کا ساتھ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خاں کو سعودی عرب کے بارے میں اپنے سابقہ بیانات پر معافی مانگنی چاہیے جس میں وہ ماضی میں ملنے والی امداد پر تنقید کیا کرتے تھے ۔اگر سعودی عرب کو پاکستان اور اسکی عوام کا خیال نہ ہوتا تو جس طرح عمران خاں کا سابقہ رویہ تھا سعودی کبھی بھی پاکستان کو امداد نہ دیتا ۔ پاکستانی فوج کو سعودی عرب اپنی فوج سمجھتا ہے اور دیگر مسلم ممالک کی طرح سعودی عرب کو اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی اسلامی ملک ہے ۔ اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دے گا ۔

سینیٹر ساجد میر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -