ڈنڈوں ، سوٹوں کا آزادانہ استعمال ، فائرنگ سے خاتون جاں بحق

ڈنڈوں ، سوٹوں کا آزادانہ استعمال ، فائرنگ سے خاتون جاں بحق

وہاڑی( بیورورپورٹ+نما ئندہ خصوصی)وہاڑی کے نواحی گاؤں232ای بی میں ایک کنال زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شدیدشخص زخمی ہوگیا۔زخمی کو نشتر ہسپتال ملتان داخل کردیا گیا۔پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر کارروائی کا (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

آغاز کردیا۔تفصیل کے مطابق وہاڑی کے نواحی گاؤں 232ای بی میں ایک کنال زمین کے تنازع پر دو گروپوں نذیربھٹی گروپ اور صدیق بھٹی گروپ کے درمیان تصادم ہوگیا، جس میں شدید فائرنگ اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیاگیا، جس کے نتیجے میں نذیر بھٹی کی بہو نسرین بی بی فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسرے گروپ کا ایک شخص صدیق بھٹی بھی شدید زخمی ہوگیا، جسے نشتر ہسپتال ملتان روانہ کردیاگیا، جہاں پراس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدراورچوکی پل48 کی ٹیم اور ہومی سائیڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جنہوں نے نعش کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی منتقل کردیا۔پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیاہے پولیس کے مطابق چارملزمان کوگرفتارکرلیاگیاہے جبکہ مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر