جگن کاظم کی فلم ’’کھڑکی ‘‘تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ جگن کاظم کی فلم ’کھڑکی ‘تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے جس میں وہ ایک ایسی گھریلو عورت کا کردار کررہی ہیں جو شوہر کے تشددکا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔ فلم میں معاشرے کے بہت سے تلخ حقائق بیان کئے گئے ہیں۔ فلم میں جگن کاظم کے شوہرکا کردار عمیررانا کررہے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ’کھڑکی‘ڈیجیٹل فلم ہے جسے ایک ویب سائٹ ریلیز کرے گی۔فلم کے ڈائریکٹرفہدنور ہیں جبکہ اس بارے میں جگن کاظم کا کہنا ہے کہ مجھے کافی عرصے بعد کوئی سکرپٹ پسند آیا اور اسی وجہ سے میں نے ’’کھڑکی‘‘میں کام کا فیصلہ کیاتھا۔فلم کی شوٹنگ اندورن شہر میں جاری ہے۔فلم میں جگن کاظم کا کردار انتہائی پاور فل اورپرفارمنس سے بھرپور ہے۔اس کردار کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ عوام کے ذہنوں پر نقش ہوجائے گا۔