ملتان اور پشاور میں اوبر منی ، آٹو کا شاندار آغاز

ملتان اور پشاور میں اوبر منی ، آٹو کا شاندار آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(پ ر)رائیڈرز کو ڈرائیورز سے بلا روکاوٹ جوڑنے والی عالمی سمارٹ فون ایپ اوبرنے پشاور اور ملتان میں سستی ٹرانسپورٹ سروس کی کیٹیگری UberMINI اور UberAUTO کا آغاز کر دیا۔ ٹرانسپورٹ سروس کی اس کیٹیگری کی توسیع دونوں شہروں میں UberMOTO (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کامیابی کے بعد عمل میں آئی ہے ۔ ملتان اور پشاور میں اس سروس کے آغاز کا مقصد رائیڈرز کے لئے سستی اور محفوظ ٹرانسپورٹ کی دستیابی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ شاندار کاروباری ماڈل کے ذریعہ دونوں شہروں کے لوگوں کے لئے معیشت کے مواقعوں کو فروغ دینا ہے ۔ دونوں شہروں میں رائیڈرز اب اوبر ایپ میں موجود پش بٹن کے زور پر UberMINI یاUberAUTO کی رائیڈ اپنے فون پربک کر سکیں گے ۔ UberMINI کیٹیگری میں کار کی سہولت موجود ہے ، جس پر رائیڈر کم قیمت پر سفر کر سکیں گے، جبکہUberAUTO کی ذریعہ اب رائیڈرز سڑک پر رکشہ کے انتظار کی مشکل سے آزاد ہوکر اپنی مرضی سے سستی رائیڈ بک کر یں گے ۔ اوبر نے ہمیشہ پاکستان کے لوگوں کے لئے ایک محفوظ، قابل اعتماد اور آسان آمدورفت کی خدمات پیش کی ہیں۔ نئی ٹرانسپورٹ سروسز پشاور اور ملتان میں ہزاروں مسافروں کو فوری، اور آسان ذرائع آمدو رفت تک رسائی فراہم کریں گی۔ UberMINI اور UberAUTO کے دونوں شہروں میں فی کلومیٹر 5 روپے چارجز ہیں، جبکہ UberMINI کاکرایہ 75روپے اور UberAUTO کا کرایہ 50 روپے سے شروع ہوگا۔ دو شہروں میں اس لانچ کے بارے میں جی ایم اوبر پاکستان، صفی شاہ نے بات کرتے ہوئے کہا: '' ان دونوں شہروں میں اوبر موٹو سروس کی پراڈکٹ لانچ پر خوب پزیرائی ملی۔ہمارا دو نئی سروسز کو متعارف کروانے کا مقصد لوگوں کی ایک دوسرے تک رسائی کو استحکام دینے کے ساتھ ساتھ لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے ۔" رائیڈ سروس اپلی کیشن حفاظت کو بہتر بنا نے اور جدید مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہی ہے جس کا مقصد ایپ استعمال کرنے والے تمام صارفین کے لئے شفافیت اور احتساب کا عمل کو بڑھانا ہے۔ اوبر اس وقت پاکستان کے نو شہروں میں سروسز فراہم کر رہا ہے جو کہ مستقبل میں مزید شہروں تک رسائی فراہم کرنے کا ارادہ ہے۔ اوبر پاکستان کے لیے اپنے عزم ظاہر کرنے کے لئے رائیڈرز، پارٹنر ڈرائیورز اور شہروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے خدمات کے دائرے کو وسیع کر رہا ہے ۔
اوبر