حکومت کے ہنی مون پیریڈ میں عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں،عبدالعلیم شاہ

حکومت کے ہنی مون پیریڈ میں عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں،عبدالعلیم شاہ

  

ڈیرہ غازیخان( بیورورپورٹ )تبدیلی سرکار یوتھ کو بھیک کے فضائل بتاکر قوم کو خوشخبری کی نوید سنارہی ہے۔عمران خان کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس قرضہ لینے نہیں جاؤنگا۔خودکشی کرلونگا۔بجلی کی قیمتیں بڑھا کر غریبوں اور مڈل کلاس طبقے کو مہنگائی ،بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا۔(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

حکمران اپنی نااہلی اور خراب کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے اپوزیشن راہنماؤں کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔وزیراعظم کی گیڈر بھبکیوں سے نہیں ڈرینگے۔پی ٹی آئی والے جو بورہے ہیں وہ فصل انہیں کاٹنا پڑے گی ۔حکومت کے سودنوں کے ہنی مون پیریڈ میں عوام کی چیخیں نکل رہی ہے۔عثمان بزدار ناجانے کیوں اپنے گھر تونسہ آنے سے گریزاں ہے ۔ان خیالات کااظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ ،ممبر میونسپل کارپوریشن ،ڈیرہ غازیخان سید عمران شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار اپوزیشن کو دھمکیاں دیکر اپنی نااہلی پر پردہ ڈال رہی ہے ۔جبکہ عمران خان نے کہاتھاکہ قرضہ نہیں لونگا خودکشی کرلوں گا۔اب عمران خان یوتھ کو بھیک کے فضائل بتارہے ہیں ۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مڈل کلاس طبقے اور غریبوں پر مہنگائی ،بے روزگاری کا سونامی لائے گا۔پی ٹی آئی کی حکومت سودنوں میں عوام کی چیخیں نکلوا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا میونسپل کارپوریشن ،ڈیرہ غازیخان کے نااہل میئر شاہدحمید خان چانڈیہ کے خلاف عدم اعتماد تحریک لانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -