اقتدار کے ثمرات نچلی سطح پر م،منتقل ، عوام کو ریلیف دیا جائیگا : نصر اللہ دریشک

اقتدار کے ثمرات نچلی سطح پر م،منتقل ، عوام کو ریلیف دیا جائیگا : نصر اللہ ...

  

راجن پور ( نامہ نگار )اقتدار کے ثمراتب نچلی سطح تک پہنچاکر عام آدمی کو ریلیف دیا جائیگا۔ غریبوں کے مسائل کے حل کے لیے ہماری جدو جہد جاری رہیگی ان خیالات کا اظہار بزرگ سیاستدان ، ممبر قوم اسمبلی سردار نصر اللہ خان دریشک نے سٹی کونسلر اور تحریک انصاف کے رہنما محمد عمران ستار رحمانی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر حلقہ این اے کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جس قدر عوام نے ہم پر اعتماد کر کے بھر پور اکثریت سے کامیاب کرایا ہے ہم ان کے بے حد مشکور ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا جس کے ملکی معشیت پر اثرات مرتب ہو نگے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے تحریک انصاف حکومت میں آئی ہے ہم عوام کو طاقت کا حقیقی سر چشمہ سمجھتے ہیں ۔ ضلع راجن پور کے عوام کا احساس کیا جائیگا۔ اور میگا پراجیکٹس پر بہت جلد کام شروع کیا جائیگا۔ اس موقع پر حاجی عبدالستار رحمانی ، سید عون شاہ بخاری ، حاجی غلام مصطفیٰ قریشی ، عبدالوہاب رحمانی، حاجی عابد کھرل ، چوہدری منطور عباس، سید وسیم شاہ ، کنور شفیق الرحمان، عدیل رضا، محمد عارف شبیر ، عابد سکھیرا، حاجی ظہور احمد رحمانی، خلیل احمد سنجرانی، عبدالصبور رحمانی اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں ایم این اے سردار نصر اللہ خان دریشک صاحب راجن پور پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں بچائی گئیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -