مہنگائی بڑھے گی ‘ عوام حکومت کو بددعائیں دینگے ‘ احمد محمود

مہنگائی بڑھے گی ‘ عوام حکومت کو بددعائیں دینگے ‘ احمد محمود

ملتان(نیوز رپورٹر)پیلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ اگلے 6ماہ میں اتنی مہنگائی بڑھے گی کہ لوگوں کا جینا محال ہو جائے گا اور عوام حکمرانوں کو جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دیں گے ابھی بجلی اور گیس کے بل آنے دیں پھر پتہ لگے گا کہ پی ٹی آئی نے بجلی(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

اور گیس کتنی مہنگی کی ہییہ تو ابتداۂے آگے دیکھیں کیا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ غازی خان بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 13افراد کے لواحقین سے اظہا تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں میری دعا ہے کہ حکومت پانچ سال پورے کرے ان کا مذید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے کیسوں کی فکر کریھیلی کاپٹر کے استال اور بنی گالہ کے اپنے گھر کے کیس دیکھیں ہر شخص نے اپنے اپنے کیس لڑنے ہیں،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب محرومیوں کا شکار ہے اور یہ محرومیاں اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتیں جب تک یہ صوبہ نہیں بم جاتا پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا اب پی ٹی آئی اپنا وعدہ پورے کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائے یا کم از کم اس خطے کو فنانشل ایوارڈ دے تاکہیہاں کے مساہل حل ہو ں مخدوم احمد محمود نے کہا کہ سودی عرب سے امداد ملنے کے بعد معیشت بہتر ہو گی انہوں نے کہا کہ وہ حادثہ میں شہید ہونے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور شہیدوں کے لواحقینوں کے روز گار کے لئے حکومت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے قبل ازیں مخدوم احمد محمود نے حادثہ میں شہید ہونے والوں کے ورثا سے اظہار تعزیت کی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے دعا معفرت کی۔

احمد محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر