بوریوالا ‘غیرقانونی لینڈ سب ڈویژن کیخلاف کاروائی شروع ‘ 18 کروڑ ادائیگی کا نوٹس

بوریوالا ‘غیرقانونی لینڈ سب ڈویژن کیخلاف کاروائی شروع ‘ 18 کروڑ ادائیگی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا(تحصیل رپورٹر) غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں اور سب لینڈ ڈویژنز کے خلاف خبر کی اشاعت پر تحصیل میونسپل کمیٹی اور ٹاؤن پلانرز میں کھلبلی مچ گئی، میونسپل کمیٹی کے چیئر مین کی طرف سے غیر قانونی حمید بلاک کے مالک کو پلاٹ بنا کر فروخت کرنے پر 18کروڑ روپے کا نوٹس(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

جاری ہو گیا، عوام کو لوٹنے والے بڑے بڑے مگر مچھوں کے نام سامنے آنا شروع ہو گئے،محکمہ مال کی طرف سے بھی کاروائی کا آغاز،تفصیلات کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں ،سب لینڈ ڈویژنز کے خلاف نیب نے تحقیقات اور شہریوں کو سہانے خواب دکھا کرقانونی تقاضے پورے کیے بغیر اربوں روپے کے پلاٹ فروخت کرنے کی خبر کی اشاعت پر تحصیل میونسپل کمیٹی بورے والا کی انتظامیہ اور ٹاؤن پلانرزمیں کھلبلی مچ گئی ہے اس با اثر مافیا کے مگر مچھوں کے نام سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ،چیئر مین چوہدری محمد عاشق آرائیں اورراؤ محمد علی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے چک نمبر 439ای بی شہر بورے والا ،لاری اڈہ ،چیچہ وطنی روڈ ،اور تحصیل ہسپتال کے سنگم میں واقع شہر کی مہنگی ترین 51K-12Mزرعی اراضی پر حمید بلاک کے نام سے کروڑوں روپے مالیت کے کمرشل پلاٹ جس میں پرائیویٹ ہسپتال ،کمرشل پلازے،ویگن سٹینڈ،کمرشل مارکیٹیں،سابق ایم این اے کا سیاسی دفتر،میڈیکل سٹور ،کلینکل لیبارٹریز،گاڑیوں کی ورکشاپس بن چکی ہیں اس زرعی رقبہ کو نقشہ منظور کروائے بغیر ہاؤسنگ سکیم بنا کر کمرشل بنیادوں پر فروخت کرنے پر اس کے مالکان سعیدہ فاطمہ ،سکندر حمید ،بابر حمید ،جہانگیر حمید ،رابعہ یاسمین ،شمیم حمید اور ثریا حمید کو بلدیہ کی مروجہ فیس 18کروڑ 10لاکھ 60ہزار 435روپے15یوم کے اندر ادا کرنے کا نوٹس دے دیا ہے۔