حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے،ناصر چنیوٹی

حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے،ناصر چنیوٹی
 حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے،ناصر چنیوٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)نامور کامیڈین ناصر چنیوٹی نے کہا ہے کہ نئے فنکاروں کی بنیادی تربیت کے لئے سٹیج بہترین درس گاہ ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے ، دور حاضر کا موجودہ تھیٹر بگاڑ کا شکار ہو چکا ہے ،نان پروفیشنل لوگوں نے تھیٹر کی بربادی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے فنکار انتہائی باصلاحیت اور اپنے کام سے عشق کرنے والے لوگ تھے مگر نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے ۔ناصر چنیوٹی کا کہنا ہے کہ فنکاروں کو بڑھاپے میں جوانی کی نسبت زیادہ توجہ اور احترام کی ضرورت ہوتی ہے مگر افسوس کہ سینئرز کو ہر طرف سے نظر انداز کیا جا تا ہے ۔ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے ایسے اقدامات کئے جائیں کہ ان کو پڑھاپے میں کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے ۔
میری ٹی وی اور فلم کیلئے کام کرنے کی جستجو بڑھ گئی ہے ۔ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف مناسب حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔

مزید :

کلچر -