عمران خان کی کاوشیں رنگ لائینگی،چوہدری جاوید وڑائچ

عمران خان کی کاوشیں رنگ لائینگی،چوہدری جاوید وڑائچ

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومتی(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

پالیسیوں پر عملدرآمد اور لوگوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے سرکاری افسران کو فیلڈ میں نکلنا ہوگا‘ موجودہ حکومت عوام دوست پالیسیوں پریقین رکھتی ہے۔اپنی رہائشگاہ پرچوہدری رشیداحمدمہار‘ چوہدری طیب گھمن سمیت دیگروفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگی کی بنیادی سہولتیں ہر شہری کا حق ہے جس کیلئے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی‘ ماضی کی حکومت کی نا اہلی اور بلدیاتی اداروں کو بے وسائل رکھنے کی وجہ سے شہریوں کے وسائل میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جن کے حل کیلئے تیزی سے اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر