ٹیچر شہناز ظفر جاں بحق کیس،2رکنی کمیٹی تشکیل

ٹیچر شہناز ظفر جاں بحق کیس،2رکنی کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر ) محکمہ تعلیم سکولز کے حکام نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکو ل مینگو ریسرچ سنٹر ملتان کی پرنسپل کے جابرانہ رویے کے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

باعث معلمہ کے جاں بحق ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے لئے 2رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول مون لائٹ خالدہ ظفر اور پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خالق پورہ شگفتہ رشید پر مشتمل ہے ۔ شدید بیماری کی حالت میں معلمہ شہناز ظفر نے ہسپتال جانے کے لئے چھٹی مانگی تھی مگر پرنسپل مہہ جبیں نے انکار کرتے ہوئے جبرا سکول آنے اور ڈیوٹی پر مجبور کر دیا تھا جس پر معلمہ شہناز ظفر کی حالت مزید بگڑ گئی اور اسے پہلے نجی ہسپتال اور پھر نشتر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔