مفکر قرآن ‘محدثعلامہ رحمت اﷲ طارق کی 15 ویں برسی کی تقریب کل ہوگی

مفکر قرآن ‘محدثعلامہ رحمت اﷲ طارق کی 15 ویں برسی کی تقریب کل ہوگی

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر)ادبیاتِ اسلامیہ اور بزمِ طارق کے زیرِ اہتمام نامور مفکرِ قرآن،محدث اور محقق علامہ رحمت (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

اللہ طارق کی پندرہویں برسی کے موقع پر ایک پر وقار تقریب ’’بیادِ علامہ رحمت اللہ طارق‘‘ 27 اکتوبر بروز ہفتہ کو چار بجے سہہ پہر ملتان ٹی ہاؤس میں منعقد کی جا رہی ہے جسکی صدارت سابق وزیرِ اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کریں گے جبکہ مہمانِ خصوصی سابق وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیریسٹر ظفراللہ خان ہونگے۔ ملک کے طول و عرض سے آئے ہوئے علمائے دین اور دانشوران اظہارِ خیال فرمائیں گے۔ مقررین میں ڈاکٹر انوار احمد، عاشق بزدار، ڈاکٹر سعید چودھری، حیدر عباس گردیزی، مفتی محمود الحسینی، ملک نسیم حسین لابر، حیدر جاوید سید، رضی الدین رضی، پروفیسر عامر فہیم، ظہور دھریجہ، عزیز احمد خان ، وسیم ممتاز ایڈوکیٹ اور منور خورشید صدیقی شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈاکیو منٹری فلم اور اخبارات کے سپیشل ایڈیشنز کے ذریعے علامہکے حالاتِ زندگی اور علمی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -