ڈیرہ میں لاہور طرز کا صفائی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

ڈیرہ میں لاہور طرز کا صفائی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر خورشید نے کہا ہے ڈویژنل ھیڈ کوآرٹر ڈیرہ غازیخان میں لاہور طرز پر صفائی کا نظام متعارف کرایا جائیگا اور ان کی دعوت پر لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ماہرین کی ٹیم ڈیرہ غازیخان پہنچ گئی،شہر کا تفصیلی سروے شروع کردیا گیا ہے باقاعدہ نقشہ تیار کر(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

کے شہر کا ڈیزائن اور صفائی کا پلان مرتب کیا جائیگا انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار،فوکل پرسن/کمانڈنٹ اعجاز خالق رزاقی،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عبدالستار لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سینئر منیجر زاہد مشتاق،عمر فیاض اور دیگر افسران شریک تھے۔کمشنر طاہر خورشید نے کہا کہ ماہرین تین روزہ قیام کے دوران میونسپل کارپوریشن کی افرادی قوت،مشینری کی تفصیلات اکٹھی کرنے کے ساتھ صفائی کا پلان تیار کریں گے .ٹیم مکینکل سویپنگ،پلاسٹگ بیگز،کوڑادان اور دیگر مشینری کا ڈیزائن ایک ہفتہ میں تیار کرکے دے گی۔سنیٹری ورکرز سمیت میونسپل کارپوریشن کے دیگر سٹاف کو لاہور میں ضروری تربیت دی جائیگی۔کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر صفائی کا جدید نظام تیار کیا جارہا ہے لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے تیار کردہ پلان کی وزیر اعلی سے منظوری لی جائیگی۔کمشنر نے کہا کہ شہر کی صفائی کا مستقل حل تلاش کیا جائیگا جس کے لئے سائنسی اور جدید طرز کے نظام کیلئے کام کیا جارہا ہے۔
صفائی نظام