ڈیرہ : میونسپل کارپوریشن کی ناجائز وصولیوں کیخلاف رکشہ یونین کا احتجاج

ڈیرہ : میونسپل کارپوریشن کی ناجائز وصولیوں کیخلاف رکشہ یونین کا احتجاج

  

ڈیرہ غادی خان( نمائندہ خصوصی) ڈیرہ غازیخان میونسپل کارپوریشن کی طرف ناجائز طور پر ماھانہ پرچی کاٹے جانے کے خلاف رکشہ یونین کاکچہری روڈ بلاک کر کے احتجاج، احتجاج کے باعث روڈ بلاک، شہریوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا، مطالبات تسلیم نہ (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

کرنے پر میونسپل کارپوریشن کا گھیراؤ کرنے کی دھمکی، تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے کے عملے کی جانب سے موٹرسائیکل رکشہ والوں کو ناجائز تنگ کرنے اور ان ماھانہ پرچی لینے پر رکشہ یونین کے عہدیداروں اور ڈرائیوروں نے کچری چوک پر احتجاجی مظاھرہ کرتے ھوئے روڈ بلاک کر دیا اس موقعہ پر عہدیداروں کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کے عملے کے غنڈا گردی قائم کی ھوئی ھے اور ان سے ھر ماہ ناجائز پرچی بھتہ لیا جاتا ھے۔ کسی موڑ پر بھی عملہ انہیں روک لیتا ھے اور بدتمزی کا مظاھرہ کر کے کئی کئی گھنٹے انہیں تنگ کیا جاتا ھے سواریوں کو حراساں کر کے اتار دیتے ہیں جس سے ان کا مہنگائی کے اس دور میں جینا حرام ھو چکا ھے اکثر رکشے غریب ڈرائیوروں نے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے ٹھیکے پر لے رکھے ہیں۔ اور شام کو مالکان کو لازمی ٹھیکلہ ادا کرنا ھوتا ھے۔ مگر ان سے ان کی روزگار چھینی جا رھی ھے۔ حالانکہ عملہ صرف رکشہ اسٹنیڈ پر آکر پرچی وصول کرنے کی مجاز ہیں۔کچہری چوک پر رکشے اور رکشہ ریڑھے کھڑے کرکے روڈ بلاک کردینے سے روڈ کے دونوں اطراف ھرقسم کی ٹریفک بند ھوگئی،احتجاج میں پولیس کی دوگاڈیاں اور ایک موبائل بھی پھنس کر رہ گئی،جبکہ شہریوں سمیت ایوان عدل جانے والے افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقعہ پر رکشہ ڈرائیوروں نے کارپوریشن کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -