وہوا،گریجوایشن کلاسز کا اجراء نہ ہوسکا،طالبات تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور
وہوا(نمائندہ پاکستان)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج وہوا میں بی اے، بی ایس سی کلاسز کے عدم اجراء کے باعث سینکڑوں طالبات انٹرمیڈیٹ کے بعد تعلیم کے حصول سے محروم، شہروں کے اخراجات برداشت نہ کرسکنے کے باعث والدین اپنی بچیوں کو گھروں میں بٹھانے پر مجبور، تفصیل کے (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
مطابق ہر سال وہوا اور نواحی قصبات کی سینکڑوں طالبات انٹرمیڈیٹ کا امتحانی امتیازی پوزیشن سے حاصل کرتی ہیں مگر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج وہوا میں تاحال ڈگری کلاسز کا اجراء نہ ہوسکنے کے باعث ان طالبات میں سے اکثر بچیاں انٹرمیڈیٹ کے بعد اپنی تعلیم کو خیرآباد کہنے پر مجبور ہوجاتی ہیں کیونکہ ان کے غریب والدین انہیں بڑے شہروں میں پڑھانے اور رہائش کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں اس گھمبیر صورتحال کے پیش نظر ہر سال سینکڑوں بچیاں زیور تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں طالبات کے والدین خالد محمود بکھائی، محمد رمضان، حفیظ اللہ، شکور احمد، رحمت اللہ، عبدالرحمٰن، غلام اکبر، شفقت اللہ، رحیم بخش، اللہ یار نے ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان سے وہوا گرلز ڈگری کالج کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے فوری طور پر ایفلیئشن کراکے کالج میں ڈگری کلاسز کے فوری اجراء کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈگری کلاسز