احسن خان نے دونئی فلموں میں کام کا معاہدہ کر لیا

احسن خان نے دونئی فلموں میں کام کا معاہدہ کر لیا
 احسن خان نے دونئی فلموں میں کام کا معاہدہ کر لیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارو ماڈل احسن خان نے دوفلموں میں کام کا معاہدہ کیا ہے جن کی تفصیلات جلد ہی منظرعام پرآئیں گی۔اس بات کا انکشاف احسن خان نے ایک غیررسمی ملاقات کے دوران کیا۔احسن خان نے بتایا کہ انہیں دس فلموں کی آفرزہوئی تھی لیکن انہوں نے صرف دوسکرپٹ پسند کئے۔یہ فلمیں بڑے بینربنارہے ہیں جن کی کاسٹ مکمل ہوتے ہی تفصیلات میڈیا سے شیئر کروں گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ میری ذاتی ڈرامہ سیریل’مریم پریرا‘کو بہت پسند کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں احسن خان کا کہنا تھا میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے ۔فلم ’’چھپن چھپائی‘‘میرے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی ۔

اس کے بعد بہت سارے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹر کی خواہش ہے کہ میں صرف ان کی فلموں میں اداکاری ہوں جن میں میرا کردار پرفارمنس سے بھرپور ہو۔

مزید :

کلچر -