جی تھری گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار ‘ مغوی ‘ پانچ لاکھ‘ بھاری اسلحہ برآمد

جی تھری گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار ‘ مغوی ‘ پانچ لاکھ‘ بھاری اسلحہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان ) خانیوال پولیس کا کامیاب چھاپہ اغواء برائے تاوان کی واردات میں ملوث ملز م اعجاز کمہار ساتھیوں سمیت گرفتار مغوی اور تاوان کی 5 لاکھ رقم برآمد(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

پیرووال میں ملزمان نے ٹارچر سیل بنا رکھا تھا تشددوالے آلات پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیئے ملزمان کو خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالہ کر دیا انکشافات کا سلسلہ جاری ملزم کو چھڑوانے کیلئے رسہ گیر حرکت میں آگئے ٹیم انچارج میاں غوث نے دباؤ اور پیش کش مسترد کر دی تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ملزم اعجاز کمہار نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ G/3 گینگ بنا رکھا تھاچوری ڈکیتی اور اغواء کے بنائے تاوان کی واردتوں میں ملوث تھا ملزم نے اسلم نامی شہری کو اغواء کیا اور اسکے اہل خانہ سے 5 لاکھ روپے تاوان کی رقم وصول کر لی مغوی کے خاندان والوں نے پولیس سے رابطہ کیا موبائل ٹاچر سگنل لوکیشن اور فون ڈیٹا کی مد سے پولیس نے بروقت کاروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کی تحویل سے تاوان کی رقم مبلغ 5 لاکھ اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزمان کے ٹارچر سیل سے عزنیت دینے والے خوفناک آواز بھی پولیس نے تحویل میں لے لیے ملزم کو مذید چھان بین کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ بڑے بڑے انکشاف کا امکان ذرائع نے بتایا کہ ملزم کو چھڑوانے کیلئے سر گر بھی میدان آگئے اسکی گرفتاری کا بھی امکان ہے جبکہ تفتیشی ٹیم کے سربراہ میاں غوث نے پیش کش اور دباؤ مسترد کر دیا پولیس کی اس کامیاب کاروائی پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ڈی پی او خانیوال نے ٹیم کیلئے نقد انعام کا اعلان کر دیا ملزمان کے زیر استعمال گاڑی اب بھی موقع پر موجود ہے جبکہ مالک مکان کو بھی گرفتار کئے جانے کا امکان ہے ۔