کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، روشنیوں کا شہر اندھیروں میں ڈوب گیا

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، روشنیوں کا شہر اندھیروں میں ڈوب گیا

کراچی (آئی این پی) کراچی میں بجلی کی فراہمی بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، 25 دنوں میں پانچویں بار بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا جس کے باعث شہر کے پچاس فیصد علاقوں میں اندھیرا چھایاگیا۔گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد، پی ایس سی ایچ ایس، بہادر آباد، لانڈھی، کورنگی اور ملیر (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔اس کے علاوہ ایف بی ایریا، پی آئی بی، ناظم آباد اور گلزار ہجری میں بجلی غائب، جبکہ شاہ فیصل ٹاؤن، جمشیدروڈ، جہانگیر روڈ، اور اسکیم 33 میں بھی اندھیرے کا راج ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے روایتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند علاقوں سے بجلی کے تعطل کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ کے الیکٹرک کا عملہ بجلی بحالی کی کوششیں کررہاہے۔

بجلی کا بریک ڈاؤن

مزید : ملتان صفحہ آخر