نشتر کانووکیشن ‘ گریجوایٹ بشریٰ اقبال کے 5 ‘ عائشہ اعجاز کے 4 گولڈ میڈل ‘ مریضوں کے آپریشن ملتوی

نشتر کانووکیشن ‘ گریجوایٹ بشریٰ اقبال کے 5 ‘ عائشہ اعجاز کے 4 گولڈ میڈل ‘ ...

  

ملتان(وقائع نگار)نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے کانووکیشن میں ایک گریجویٹ بشریٰ اقبال نے پانچ گولڈاور 9سلور میڈل حاصل(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کئے جبکہ ایک گریجویٹ عائشہ اعجاز نے 4گولڈ میڈل حاصل کئے جن کی تعداد گولڈ و سلور میڈل لینے والے تمام ایم بی بی ایس ڈاکٹرز سے زیادہ تھی۔دریں اثناء نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن کے باعث ڈاکٹر مصروف رہے جبکہ ان ڈور آؤٹ ڈور وارڈز میں جونیئر ڈاکٹرز مریضوں کو چیک کرتے دکھائی دئیے ،نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے تمام سینئر ڈاکٹرز و فیکلٹی کانووکیشن میں شریک تھے جس کے باعث کئی مریضوں کے آپریشن ملتوی ہوگئے کانووکیشن کے موقع پر ہسپتال سینئر ڈاکٹروں سے محروم رہا جبکہ انتظامی افسر بھی گورنر کے پروٹوکول پر لگے رہے۔

میڈل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -