جے آئی ٹی پر نواز شریف کو پھنسانے کی کوشش الزام کے سوا کچھ نہیں : واجد ضیاء

جے آئی ٹی پر نواز شریف کو پھنسانے کی کوشش الزام کے سوا کچھ نہیں : واجد ضیاء

  

اسلام آباد(آن لائن)پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا ء نے بتایا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ جے آئی ٹی شروع سے ہی نواز شریف کے ویزہ اور دبئی وزٹ سے واقف تھی اور یہ بھی الزام ہے کہ جے آئی ٹی نے نواز شریف کوپھنسانے کی کوشش کی ۔احتساب عدالت میں میاں نواز شریف کے خلاف دائر کردہ فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جج ارشد ملک نے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کی۔میاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے واجد ضیاء پر جرح جاری رکھی۔واجد ضیاء نے دوران جرح عدالت کو بتایا کہ 18جون 2006کو نواز شریف کے وکیل نے ایف زیڈ ای میں ملازمت کی بنیاد پر ویزہ درخواست دی ،کیپٹل ایف زیڈ ای میں نواز شریف کی ملازمت بطور مینجنگ ڈائریکٹرلکھی ہے مگر دستاویزات میں نواز شریف کو بطور چےئرمین لکھا ہے۔ واجد ضیاء نے دوران جرح عدالت کو بتایا کہ حسن نواز نے بتایا تھا کہ کیپٹل ایف زیڈ ای کیلئے رقم کا بندوبست انہوں نے کیا تھا اور پھریہی رقم بعد میں کوئنٹ منڈگن کو دی گئی ، عدالت نے مزید سماعت آج تک ملتوی کر دی۔

فلیگ شپ ریفرنس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -