ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر میپکو کا 39لاکھ کا نادہندہ ‘ بجلی کنکشن منقطع

ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر میپکو کا 39لاکھ کا نادہندہ ‘ بجلی کنکشن منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لاکھوں روپے کی کرپشن، بوگس بلوں کے زریعے حکومتی خزانے کو بھاری رقم کا ٹیکہ لگا(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

دینے کے باعث عدم ادائیگی پر میپکونے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی بجلی منقطع کردی، ذرائع کے مطابق 39 لاکھ کے بقایاجات کی بنا پر ہسپتال کی بجلی کاٹ دی گئی ہے ۔ہسپتال کی بجلی منقطع ہوئے 24 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر چکا ہے ۔بجلی کے منقطع ہونے کے باجود ہسپتال انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ۔ہسپتال انتظامیہ نے جنریٹر کے ذریعے 2 ہزار لیٹر تیل پھونک ڈالا ہے ۔میڈیا نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی بجلی منقطع ہونے کی فوٹیج حاصل کرلی ہے واپڈا افسران نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کی جانب جب تک واجبات کلیر نہ ہونگے تو بجلی بحال نہیں کی جائے گی۔