وزیراعلیٰ پنجاب نے غازی گھاٹ پربس کے ہولناک حادثے کی تفصیلی رپورٹ 48 گھنٹوں میں طلب کرلی

وزیراعلیٰ پنجاب نے غازی گھاٹ پربس کے ہولناک حادثے کی تفصیلی رپورٹ 48 گھنٹوں ...

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

غازی گھاٹ ملتان روڈ پر ھونے والے دو بسوں کے درمیان ھولناک حادثے کی چئیرمین سی ایم آئی ٹی سے 48گھنٹوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ھے،وزیر اعلیٰ کے حکم پر ایڈیشنل سیکرٹری کوارڈنیشن نعیم غوث کی طرف سے جاری کیے گیے لیٹر کے مطابق وزیرآعلی پنجاب نے چئیرمین سی ایم آئی ٹی کو ہدایات کی ہیں کہ وہ حادثے کی مفصل وجوھات معلوم کریں کہ آیا کسی ادارے کی غفلت اور لاپرواھی کی وجہ سے یہ خوفناک حادثہ رونما ھوا ھے۔ اس کی مکمل تحقیق کی جائے حقائق معلوم کیے جائیں جس کی روشنی میں رپورٹ مرتب کر کے بھیجی جائے وزیرآعلی کی ھدایات پر متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ھے۔اور آج رپورٹ مکمل کر کے وزیر آعلی کو بھیجے جانے کا امکان ھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر