حکمرانوں کے پاس عوامی بہود ، ملکی ترقی کا کوئی پلان نہیں : سعود مجید

حکمرانوں کے پاس عوامی بہود ، ملکی ترقی کا کوئی پلان نہیں : سعود مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ناشائستگی میں پی ایچ ڈی کرنیوالے ورزاء نے ملک میں گالم گلوچ کوفروغ دینے کے سواکچھ نہیں کیا لاڈلے کے احمقوں نے دنیامیں پاکستان کومذاق بناکررکھ دیاہے حکمرانوں کے پاس عوامی بہبود اورملکی ترقی کاکوئی پروگرام نہیں ان خیالات کااظہار سابق مشیر وزیراعظم (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

پاکستان چوہدری سعودمجید نے پارٹی کارکنوں اورعہدیداروں کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا حکومت کے وزراء نے جھوٹ اورالزام تراشی کی حدیں پارکرلی ہیں اورانہوں نے شرم وحیا کوبالائے طاق رکھ دیاہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی نالائقین کی ٹیم سے حکومت نہیں چل رہی اوروہ اپنی ناکامیوں کاملبہ اپوزیشن پرگرانے میں لگے ہوئے ہیں حکومت ملک کوتباہی کی طرف لے جارہی ہے حکومت کے اولین ایام میں ہی وزراء کی کرپشن کی داستانیں عام ہورہی ہیں اورحکومت کوسلیکٹ کرنیوالے بھی اس طرز عمل سے پریشان ہیں حکومت سابقہ حکمرانوں کاچربہ ہے اس میں ناکام حکومتوں کے وزراء کوشامل کرلیاگیاہے جس سے ملک ترقی معکوس کاشکارہوگیاہے۔ چوہدری سعودمجید نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کوسی پیک جیسے تحفے دیئے عوام کی فلاح کے ایسے کام کئے جن سے ان کامعیارزندگی بلندہواموجودہ حکومت کے60 روز میں عوام تلملا اٹھے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت جلدہی انجام کوپہنچے والی ہے۔
سعود مجید