غازی علم دین شہید کا 89 واں یوم شہادت 31 اکتوبر کو منایا جائیگا

غازی علم دین شہید کا 89 واں یوم شہادت 31 اکتوبر کو منایا جائیگا

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان) حرمت رسولؐ پر جان قربان کرنے والے سچے عاشق رسول ؐ غازی علم دین شہید کا 89واں (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

یوم شہاد ت 31اکتوبر کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا،غازی علم دین شہید کے یوم شہادت کے حوالے سے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا اہتما کرکے خراج تحسین پیش کیا جائے گا،تفصیل کے مطابق حرمت رسول ؐپر جان قربان کرنے والے سچے عاشق رسول ؐ غازی علم دین شہید کا 89واں یوم شہادت 31اکتوبر کو ملک بھر میں عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا،غازی علم دین شہید نے نبی آخرالزماں حضرت محمد ؐ کی شان میں گستاخی کرنے والے گستاخ رسول ؐ ہندوراجپال کو سرعام جہنم واصل کردیاتھا،غازی علم دین شہید کو 31اکتوبر1929کو میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی،عاشق رسول ؐغازی علم دین شہید پھانسی پاگئے مگر عشق رسول ؐ آج تک زندہ اور قیامت تک زندہ رہے گا،سچے عاشق رسول ؐغازی علم دین شہید کے یوم شہادت کے حوالے سے ملک بھرکے اندر تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیمینار،قر آن خوانی،ملک بھر میں عاشقان رسول ؐ کی طرف سے قر آن خوانی کا اہتمام کرکے دعائیہ تقریبات منعقد کرکے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

غازی علم دین شہید

مزید : ملتان صفحہ آخر