چوری ‘ ڈکیتی کی وارداتیں‘شہری نقدی قیمتی سامان سے محروم ‘ مقدمات درج

چوری ‘ ڈکیتی کی وارداتیں‘شہری نقدی قیمتی سامان سے محروم ‘ مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار)چوری‘ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی‘ موٹرسائیکل‘ موبائل فونز سمیت دیگر (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔پولہس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقہ منڈی مویشیاں سے محمد حیات کا موٹرسائیکل‘جلیل آباد کے علاقہ ولایت آباد میں مشتاق کا موٹرسائیکل‘بی زیڈ کے علاقہ محلہ اسماعیل زئی کالونی میں نسیم کا موٹرسائیکل‘شاہ رکن عالم سے حسن کا موٹرسائیکل‘نیو ملتان کے رہائشی حفیظ کے گھر سے دو لیپ ٹاپ‘ طلائی زیورات‘تھانہ صدر کے علاقہ اختر آباد میں ٹاور سے 2لاکھ روپے مالیتی12بیٹریاں‘تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقہ میں سکیل کے دفتر سے ساڑھے نو لاکھ روپے‘ تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ چک نمبر1ایم آر کے نوید کی دکانوں سے تعمیراتی میٹریل‘فیاض کی موٹرسائیکل‘تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ میں سجاد ٹاؤں کے ریاض کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیتی طلائی زیور و کپڑے چوری ہوگئے بستی نواں کھوہ کے محمد علی سے مسلح افراد موبائل‘ نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ قادر پورراں کے علاقہ ماہنی سیال میں ذیشان کے گھر سے5موبائل فونز چوری بستی ملوک کے ریاض کے ٹاور سے 18لاکھ روپے مالیتی ایس این کارڈزندیم‘ جعفر وغیرہ نے چوری کرلئے پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
وارداتیں