سپرنٹنڈنٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی سروس فائل سے محکمانہ ترقی کا ریکارڈ غائب

سپرنٹنڈنٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی سروس فائل سے محکمانہ ترقی کا ریکارڈ غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار)نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں قواعد کے برعکس ترقی حاصل کرنے والے سپرنٹنڈنٹ کی سزاوں سے بچنے کیلئے اپنی (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

سروس فائل میں سے محکمانہ ترقی کا ریکارڈ غا?ب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں محکمانہ ترقی حاصل کرکے تعینات ہونے والے سپرنٹنڈنٹ قمر محمود نے اپنی سپرنٹنڈنٹ کے پر عہدے ترقی حاصل کرنے کے بعد اور مختلف چہ میگوئیاں سے گھبرا کر سروس فائل میں سے قواعد کے برعکس محکمانہ ترقی کے ریکارڈ کو فی الحال موجودہ صورت حال کے پیش نظر غائب کر دیا ہے۔تاکہ مذکورہ ترقی کے ریکارڈ کی کاپیاں کوئی حاصل نہ کرلے۔ذرائع نے اس یہاں اس بات کا بھی دعوی کیا ہے کہ ہوسکتا ہے قمر محمود اپنی سروس فائل سے قواعد کے خلاف محکمانہ ترقی لینے کے ریکارڈ کو فوری طور پر واپس فائل میں رکھ دے۔واضح رہے سابق انتظامیہ نے قمر محمود کو سال 2012 کے سروس رولز کے قواعد کو نظر انداز کرکے محکمانہ ترقی دی ہے۔جبکہ نشترمیڈیکل یونیورسٹی حکام کے مطابق ایسی کوئی بھی شکایت سامنے نہیں آئی ہے۔مگر پھر بھی معاملے کو دیکھ لیا جاتا ہے۔